
راولپنڈی (ویب ڈیسک،خبرایجنسی) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی سعودیہ سے آنے والی پرواز میں خاتون سمیت
2مسافروں کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ خاتون جاں بحق جبکہ ایک مریض کی جان بچا لی گئی۔اطلاعات کے مطابق جدہ سے اسلام آباد آنے والی پروازمیں دوران پرواز2 مسافروں کو ہارٹ اٹیک ہوا۔
میڈیکل ایمرجنسی کے باعث اسلام آباد آنے والی پرواز کو کراچی میں لینڈ کروایا گیا،جہاں خاتون مسافر ملیحہ بیگم دل کادورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ رفیق نامی مسافر کوکراچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیکل ایمرجنسی کے بعد قومی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) پی آئی اے کا خاتون کی موت پر دلی افسوس جبکہ رفیق کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔




































