ملتان میں بارش سے موسم مزید سر دہوگیا،دھند کا راج

ملتان ( محمد طلحٰہ صدیقی / نمائندہ رنگ نو ) اولیائے کرام کے شہر ملتان میں بارش سے موسم مزید سر د ہو گیا ،صبح

کے وقت شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر ہیں ۔

شہرمیں جمعہ کی صبح بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا ،درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہے گی۔

ادھر شدید سردی اور دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہیں ،جبکہ سی این جی کی بندش سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ،