
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبرایجنسی ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کراچی میں بانی
پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کے مزار کے سامنے اور ارد گرد چائنا کٹنگ خصوصاََکاسمو پولیٹن سوسائٹی کراچی کی طر ف سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی( ایس بی سی اے) کے بلڈنگ بائی لاز کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
تحقیقات میں مزار قائد مینجمنٹ سوسائٹی کا کردار بھی دیکھا جائے گا کہ اس نے مزار قائدکراچی کے سامنے مبےنہ چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طو ر پر تعمیرات کرنے کے بارے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی کو آگاہ کےوں نہیں کےا۔
اس کے علاوہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی نے مزار قائد کے سامنے اور اردگرد مبےنہ چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی نے قانون کے مطابق کےا کارروائی کی اور اس میں سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی کے ذمہ دار افسران/اہلکاران کا تعین کرکے کےا محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ۔




































