وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے ٹاک شو میں رویے پر وضاحت مانگ لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی

ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو میں آئندہ دو ہفتوں کے لئے شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی۔وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔