سانگھڑ،سول اسپتال میں غریب خاتون نے اسپتال کے باہر بچے کو جنم دیا

سانگھڑ(ویب ڈیسک )سول اسپتال میں غریب خاتون نے اسپتال کے باہر بچے کو جنم دیا ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون

کوخون کی کمی اور میڈیسن نہ ہونے کی بناپر نوابشاہ جانے کا مشورہ دے دیا ورثہ گاڑی کا بندوبست کرنے میں مصروف تھے کہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا جس پر ورثہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ اسٹاف کی جانب سے خاتون کو زبردستی اسپتال سے جانے پر اسرار کیا گیا ڈیوئی انچارج لبنیٰ کا تھا کہ انہوں نے فرسٹ ایڈ کی سہولت فراہم کی تھی باقی میڈیسن بازار سے لانے کے لئے کہا تھا کیونکہ اسپتال میں کسی بھی طرح کی میڈیسن موجود نہیں ہے یہ وارڈ خیرات سے چلتا ہے انہوں نے خاتون کو وارڈ میں منتقل کردیا تھا پیرومل کی رہائشی خاتون لچھمی کو پیرومل سے سانگھڑ لایا گیا ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت انتہائی نازک بتاتے ہوئے نوابشاہ لے جانے کا کہا رقم نہ ہونے کا کہا تو چوکیدار شریف نظامانی نے دھکے دینا شروع کردیئے اسی دوران خاتون نے بچے کو جنم دیا بچے کی پیدائش کے بعد عملے نے اپنا جرم کو چھپانے کے لئے فوری طور پر اس کو وارڈ میں منتقل کیا واقعہ کا ڈسٹرکٹ سیشن جج نے نوٹس لیکر واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی دوسری جانب سول سرجن ڈاکٹر شگفتہ عابد کا کہنا ہے کہانھوں نے میڈیسن کے لئے لکھا ہوا ہے جو ابھی تک نہیں آئی بای انھوں نے فوری طور پر اسٹاف کو رددو بدل کردیا ہے اور انکوائری کے لئے سیکریٹری صحت کو لکھ دیا ہے۔