
کشمور(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) رواں سال سندھ میں ایک اور پولیو وائرس کا کیس سامنے آ گیا جس کے بعد سندھ بھر
میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی۔
سندھ کے ضلع کشمور کے گاﺅں اللہ ڈنو جعفری کی رہائشی 3 سال کی بچی لاڈو میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کی جانب سے ضلع کشمور کی سوا تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ۔




































