
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) کرونا وائرس مشتبہ مریض رپورٹ ہونے کا معاملہ، مشتبہ چینی مریض کے سمپل این آئی ایچ کو
موصول ہوگئے۔سمپل کے ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ کو 24گھنٹے کا وقت درکار ہے ۔ذرائع کے مطابق آئیسولیشن وارڈ کے انتظامات نے وزرات صحت کی موثر حکمت عملی کے پول بھی کھول دئیے آئسولیشن وارڈ میں ہیڑ نہ ہونے کے باعث ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر اور عملہ ساری ر سردی سے ٹھٹھرتے رہے ۔
این آئی ایچ حکام کہنا ہے کہ چینی شہری میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔ اب تک این آئی ایچ میں کل 25 سیمپل موصول ہوئے ۔این آئی ایچ میں موصول ہونے والوں مشتبہ کیسز میں سندھ پختونخوا، کشمیر اور وفاقی دارالحکومت سے سیمپل آئے۔ ذرائع کے مطابق پمز میں کرونا وائرس کا مشتبہ چینی مریض داخل ہونے سے عملے میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ پمز میں N95 ماسک کی بھی شدیدقلت ہے ۔
یادرہے گزشتہ روز چین سے آنے والے بن یانگ نامی مسافرکا ٹمپریچر معمول سے زیادہ ہونے پر پمز کے آئیسولائشن وارڈ میں شفٹ کیا گیا۔پبلک ہییلتھ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں پھیلنے والے لاعلاج وائرس کے باوجود پاکستان کا چین کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ ہرگز بھی دانشمندانہ نہیں۔ کرونا وائرس کے باعث چین میں گزشتہ روز مریضوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا




































