اسلام آباد ائیرپورٹ پر کرونا وائرس سے بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر کیلئے اقدامات

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کرونا وائرس سے بچاﺅ اور احتیاطی

تدابیر کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں ۔

اس ضمن میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایف آئی اے امیگریشن کے تین کاوئنٹرز کو علیحدہ کردیا گیا ہے ۔ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کے عملے کو احتیاطی تدابیر اور تحفظ کیلئے کاوئنٹرز کو شیشے سے کور کردیا گیا ۔تین خصوصی کاوئنٹرز کو کور کرنے کا مقصد ایف آئی اے کے عملے کو تحفظ فراہم کرنا ہے.

 سینئر جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکر کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی مذید ائیرپورٹس پر بھی ایف آئی اے کے کاوئنٹرز کو گلاسز سے کور کیا جائیگا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر زیادہ ٹریفک چائنا سے آنے والی پروازوں کی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی محکمہ صحت کے ڈاکٹرز و دیگر عملے کو مکمل سہولت فراہم کررہی ہے،

عبدالستار کھوکھر نے کہا کہ اسلام آباد سمیت تمام ائیرپورٹس پر چائنا، بینکاک، ملیشیا و خلیجی ممالکے سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکرینگ کی جارہی ہے،اسلام آباد ائیرپورٹ پر احتیاطی تدابیر کے طور پر آئسولیشن وارڈ بھی بنادیا گیا ہے۔