
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی سمیت 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جن میں کوکنگ آئل، گھی، پیاز اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ دال مونگ اور دال مسور کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
لہسن 70 روپے اضافے کے ساتھ فی کلو 375 روپے کا ہوگیا، جبکہ چینی دو روپے اضافے کے ساتھ 81 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔گزشتہ ہفتے ٹماٹر سمیت 8 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں انڈے، آلو، ایل پی جی، آٹا، چکن، دال چنا اور دال ماش بھی سستی ہوگئیں۔دودھ سمیت 27 اشیاہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔




































