
کراچی ( رپورٹ :فیضان اشرف ،دین محمد ) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی رحمت بھائی کے ایصال ثواب کیلئے مسجد خضری ٰ نئی کراچی
سیکٹر الیون ڈی میںبعد نماز ظہرتا عصر قرآن خوانی کی گئی جبکہ عصر تا مغرب درس قران دیا گیا ،درس قرآن سیکریٹری رحمت ویلفیئر ٹرسٹ خالد صدیقی نے دیا ۔
اس موقع پر سابق ٹاو¿ن ناظم شفیق الرحمن عثمانی ،جے آئی ایجوکیشن ونگ کراچی ڈویژن کے صدرانتصار احمد غوری ،ڈاکٹر خالدمحمود،سابق سیکریٹری سید اکبر علی ،خازن منیر احمد ،سینئر صحافی ین صدیقی ، فیضان اشرف ،دین محمد ،عمران جاویدودیگرنے شرکت کی ۔
خالد صدیقی نے کہا کہ زندگی کی کامیابی قرآن مجید کو تھامنے میں ہے ۔اس پر پرھنے ،سمجھنے اور اس پر عمل کرنے میں ہے ۔لہٰذااللہ کے احکامات پر عمل کیا جائے ۔نیک عمل کیے جائیں اور برائی سے بچا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ رحمت بھائی نیک انسان تھے ،انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کی ۔ اللہ پاک سے دعاہے کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیںجنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔





































