اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں

لاہور( ویب ڈیسک ) اسٹیج و ٹی وی کے مقبول مزاحیہ اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں۔ بیٹی کی طبیعت

اچانک خراب ہونے کا س ±ن کر عمر شریف نے امریکا میں پروگرام بھی منسوخ کردیا تاہم ان کی بیٹی کی وفات کی اطلاع پر عمر شریف امریکہ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے۔ عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور وہ لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔