
کراچی ( رپورٹ : دین محمد ،فیضان اشرف ) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی رحمت بھائی کے انتقال سے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق
جائزہ اجلاس سابق ٹاؤن ناظم وٹرسٹی شفیق الرحمن عثمانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلا س میں سابق سیکریٹری سید اکبر علی،سیکریٹری خالد صدیقی ،خازن منیر احمد، ٹرسٹی منظر عالم، عدیل اظہر،ڈاکٹر خالد محمود ، زین صدیقی ،فیضان اشرف ،دین محمد عمران جاوید،شمع کلیم ،صلاح الدین ودیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں رحمت بھائی کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس میں ٹرسٹیز کی متفقہ منظوری کے بعد سید اکبر علی کو ٹرسٹ کا سرپرست ،شفیق الرحمن عثمانی کو چیئر مین اورزین صدیقی کو ٹرسٹی منتخب کرلیا گیادریںاثنا ان کی استقامت کیلئے دعاکی گئی ۔

اجلاس میں رحمت بھائی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اوران کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
اس موقع پر رحمت بھائی کی ریکارڈ شدہ وصیت بھی سنائی گئی ۔اجلاس سے خطاب میں شفیق الرحمن عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمات کے کاموں کو رحمت بھائی کی وصیت کے مطابق جاری رکھا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ رحمت بھائی نے خدمت کے بے مثال کام کیے۔
انہوں نے خراب صحت کے باوجود اللہ کی رضا کیلئے کام کیے ،ان کے مشن کی تکمیل کی جائے گی۔خالد صدیقی نے کہا کہ رحمت بھائی کے ادھورے مشن کو مکمل کریں گے۔رحمت بھائی نے کمزور طبقے کی جو خدمت کی وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ جلد رحمت بھائی کیلئے بڑا تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔





































