اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ماہرہ خان سے ملاقات، مہاجرین کی حمایت پر تشکر

اسلام آباد(شوبز ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہاجرین کے لئے ان

کی اور پاکستانی عوام کی غیر معمولی حمایت کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر ماہرہ خان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ ہم پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے قیام کے 40 برس مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور اس موقع پر ان کی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے ملاقات کر کے خوشی محسوس ہوئی ۔ سیکرٹری جنرل نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات میں انہوں نے مہاجرین کی بھرپور حمایت پر ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔