
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاکستان کو رہائش کیلئے سب سے سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔جبکہ بنگلہ دیش جنوبی ایشیا کا سب
سے مہنگا ملک اور سوئٹزرلینڈ کو دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔
علیٰ سطح کے پیشہ ورانہ افراد اور کاروباری رہنماو¿ں کے لیے دنیا بھر میں معروف میگزین ڈھاکہ ٹریبون نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو رہنے کے لیے سستا ترین ملک قرار دے دیا ہے۔
پاکستان کے بعد افغانستان ، ہندوستان ، شام ، ازبکستان ، کرغزستان اور تیونس کو سستا ملک قرار دے دیا ہے،جب کہ مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں یورپی ممالک سرِ فہرست رہے۔مہنگے ترین 20 ممالک میں 9 یورپی ممالک،5 ایشیائی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایک شمالی امریکہ،ایک افریقہ کا ملک شامل ہے ،علاوہ ازیںعلاوہ کیریبین اور اوشیانیا کے بھی دو دو ممالک مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔رہائش اختیار کرنے کے لیے دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں ناروے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد آئس لینڈ ، جاپان ، ڈنمارک ، بہاماس ، لکسمبرگ ، اسرائیل ، سنگاپور اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
فہرست میں امریکا 20ویں،برطانیہ 27ویں،سعودی عرب 57ویں جب کہ روس 82ویں نمبر پر ہیں۔ان ممالک کی درجہ بندی پانچ بڑے پیمانوں پر کی گئی ہے جن میں رہائش،کرایہ،کھانے پینے کی اشیا ،گروسری اور خریداری کی لاگت شامل ہے۔مہنگے ترین اور سستے ترین ممالک کی نشاندہی کے لیے درجنوں میگزین کے مطالعات کیے گئے۔














