
کراچی( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ ایل آر بی ٹی ہسپتال کورنگی
کا دورہ کیا۔ صدر مملکت نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات اور صفائی ستھرائی کو سراہا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ایل آربی ٹی غریب اور متوسط طبقہ کیلئے علاج کی زبردست سہولیات فراہم کر رہا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا آنکھوں کے ہسپتال کا نیٹ ورک ایل آر بی ٹی اہم قومی خدمت انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ گورنر سندھ نے انہیں بتایا کہ ایل آر بی ٹی آنکھوں کی دیکھ بھال اور حفاظت میں سرفہرست ادارہ بن گیا ہے، پاکستان میں خدمت، مدد اور مسیحائی کا جذبہ قابل رشک ہے۔














