
لاہور (ویب ڈیسک ) گوجرانوالہ اور لاہو رکے درمیان سڑکوں پر جو اربوں روپے کا پٹرول ضائع ہوتا ہے ۔یہ شٹل ٹرین چلاکرتیل کی بچت کی ہے
جس سے پولیوشن کے ساتھ ساتھ سموگ بھی کم ہوگی۔ اِس کا تعارفی کرایہ 100روپے ہے اپریل سے اس میں اے سی کوچز بھی لگائیں گے جس کا کرایہ 300 روپے ہوگا ، ہم اس کو سٹڈی کریں گے اگر ہمارے تیل کے پیسے پورے نہ ہوئے تومہینے تک دس بیس کا اضافہ کردیں گے۔
ن خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گوجرانوالہ شٹل ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ گوجرانوالہ بہت اہم شہر ہے لاہور کے قریب ہونے کی وجہ سے اس کی بہت اہمیت ہے لوگ اس کو اپنی ٹرین سمجھیں ۔ گوجرانوالہ امیرلوگوں کا شہر ہے۔ آپ پیسے دے کر ریلوے سے سفر کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گوجرانوالہ ٹرین کے تین سٹاپ رکھے ہیں ایمن آباد، کامونکی اورمریدکے اس کے سٹاپ ہوں گے ۔ اسی طرح فریٹ ٹرینیں 7 سے بڑھا کر 15 کی ہیں اور اگر اللہ کو منظور ہوا تو پانچ سال میں ریلوے کو خسارے سے باہر نکال دیں گے۔ ستر سال میں کسی آدمی نے یہ نہیں سوچا کہ اس روڈ کی حالت کیا ہے اس روڈ پر لوگ مرتے ہیں ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں اور سواری کو ایک جگہ اتار کے بے جا وقت ضائع ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اللہ کے حکم سے اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گوجرانوالہ شٹل ٹرین چلارہے ہیں یہ شٹل ٹرین دن میں چھ دفعہ لاہو ر اور گوجرانوالہ کے درمیان چلے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ہم 29 تاریخ کو بغور مطالعہ کریں گے کیونکہ ہم نفع بھی نہیں چاہتے اور نقصان بھی نہیں چاہتے صرف ریلوے کے پیسے پورے ہوںاور لوگوںکو سہولت ملے۔





































