بدقسمتی سے ملک میں میڈیا بنیادی اخلاقیات سے ناواقف ہے ،سعید غنی

کراچی(ویب ڈیسک )وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ شروع کردے تو ہمارے ملک

کے آدھے سے زیادہ مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ میڈیا کسی بھی ملک کا اہم ستون ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں میڈیا کے بنیادی اخلاقیات سے ناواقفیت کے باعث ہم اس کے مثبت نتائج حاصل نہیں کرسکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا اسٹڈیز ڈپا رٹمنٹ بحر یہ یو نیو رسٹی اور ایسوسی ایشن آف میڈیا اینڈ کمیونیکشن اکیڈمک پر وفیشنلز(AMCAP)با ہمی اشترا ک سے دو روزہ بین الا قوامی کا نفر نس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر زور دینا ہوگا کہ میڈیا مالکان چاہیے کسی کو بھی اپنے ادارے میں اینکر پرسن، رپورٹر یا تحقیقاتی رپورٹرز متعین کریں لیکن ان کی تعیناتی کے بعد انہیں چند ہفتوں کو لازمی کورس کرائیں اور انہیں میڈیا کے بنیادی ایتھیکس سے واقفیت دلائیں ۔ دنیا میں رات 7 سے 11بجے تک چینلز انٹرٹینمینٹ کے پروگرام نشر کرتے ہیں اور ہمارے ملک میں اس ٹائم پر ٹاک شوز ہوتے ہیں اور اسے عوام ایک تفریح کے طور پر دیکھتی ہے۔ ملک میںغر بت کے خا تمے اور سما جی انصا ف کے فروغ میں میڈیا کا کر دار اہم ہے۔
کانفرنس سے وائس ایڈمرل(ر) کلیم شوکت ریکٹر بحریہ یو نیو رسٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہمارے ملک میں میڈیا ایکسپرٹس کی کمی کے باعث ہم میڈیا جیسے اہم ستون کو وہ ستون نہیں بنا سکیں ہیں، جو دنیا بھر میں اس ستون کو اہمییت حاصل ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہمارے یہاں 80 فیصد سے زائد میڈیا سے منسلک افراد میڈیا کی ابتدائی اور بنیادی اخلاقیات سے ناواقف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ معاشرتی تبدیلیاں جو ہم اس اہم ستون کے ذریعے لاسکتے ہیں، ان میں کامیاب نہیں ہورہے ہیں۔