
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے شیڈول بینکوں
کو آج بروز منگل سے حج درخواستوں کی وصولی شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
حج درخواستیں 25 فروری تا 6 مارچ وصول کی جائیں گی ۔درخواستوں کی وصولی کیلئے 11 دن مختص کئے گئے ہیں ،جس کےلئے وزارت نے تمام شیڈول بینکوں کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزارت کے مطابق حج درخواستیں ہفتہ اور اتوار کے روز بھی بلاناغہ وصول کی جائیں گی ۔امسال سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 79ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔





































