حکومت نے سوشل میڈیا قوانین پر عمل درآمد روک دیا، 4رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد(ویب ڈیسک ِخبر ایجنسی ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا قوانین پر عمل درآمد روک دیا، موجودہ قوانین اور متعلقہ شراکت داروں سے

مشاورت کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ،چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ،کمیٹی دو ماہ میں حتمی رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا قوانین پر عمل درآمد روک دیا، موجودہ قوانین اور متعلقہ پلیٹ فارمز پرمشاورت کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ،کمیٹی میں ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس، سوشل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان اورایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی شامل ہیں۔ کمیٹی تمام شراکت داروں سے مشاورت کرے گی ۔اعلامیہ کے مطابق کمیٹی دو ماہ میں حتمی رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔