
کراچی ( فضان اشرف/ نمائندہ رنگ نو) افسر پبلک اسکول نئی کراچی کے تحت اسکول کے میٹرک کے طلبہ وطالبات سے ”میٹرک
بورڈ“ کے طرزپر بنا ئے گئے پیپر کے مطابق امتحانات لیے گئے ۔امتحانات کا مقصد طلبہ وطالبات کو16مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات کیلئے تیارکرنا ، ان کی قابلیت کی جانچ اور ان میں امتحانات کیلئے حوصلہ پیدا کرنا تھا ۔

اس موقع پر اسکول کے بانی افسر علی ،پرنسپل اے ایس فیاض ، ایڈمنسٹریٹر فیضان اشرف اور اساتذہ کرام بھی موجودتھے ۔طلبہ وطالبات کی جانب سے امتحانات کے عمل کو سراہا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امتحانات سے ہمیں میٹرک کے امتحان کی تیاری کا بھر موقع ملا اوراس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔اب ہم میٹرک امتحانات کو بہتر اندا ز میں دے سکیں گے۔














