
کراچی( رپورٹ: دن محمد /فیضان اشرف )کرونا وائرس سے خوف زدہ ہونے کے بجائے احتیاطی بدابیراختیار کی جائیں ۔وباسے
متعلق مذاق نہ کیا جائے ۔امراض آزمائش ہیں اور اللہ تعالیٰ ہی ہمیں آزمائش سے بچانے والا ہے ۔اپنی صحت کا خاص خیال رکھا جائے ۔یہ بات ڈاکٹر خالد محمودنے” رحمت ویلفیئر ٹرسٹ اور رنگ نو ڈاٹ کام “کے تحت رحمت الاقراویلفیئر ہائی اسکول کے طلبہ وطالبات کیلئے منعقدہ آگہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پرسابق ٹا و ¿ن ناظم نئی کراچی ٹاون چیئرمین ٹرسٹ شفیق الرحمن عثمانی ،فیضان اشرف ،دین محمد ،صلا ح الدین بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر خالد محمود نے احتیاط تمام امراض سے بچاو کا ذریعہ ہے ۔سینئر صحافی وبلاگر زین صدیقی نے کہا کہ ماہرین احتیاط پر زور دے رہے ہیں ۔چھنکنے،جسم کے اعضا کو چھونے ،ہاتھوں کی صفائی نہ رکھنے سے کرونا وائر کم قوت مدافعت کے حامل افرادمثلاً بچوں ،بزرگوں کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔گلے میں ہلکا سا درد اور بخار کی کیفیت ہو تو فوری ڈاکٹر زسے رجوع کیا جائے ۔

زین صدیقی نے کہا کہ ماہرین کی مرض پر تحقیق جاری ہے اور اس ضمن میں بہت سے تفصیلات سامنے آئی ہیں ،ہیں تاہم صفائی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ،اس کیلئے ضروری ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھر ا رکھیں ۔





































