کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی کے تاجر ملک کی معیشت
کا اہم ستون ہیں، ہم نے مل جل کر کورونا کی آفت کا مقابلہ بھی کرنا ہے اور معیشت کو بھی بچانا ہے۔ وہ آل سندھ تاجر رابطہ کونسل کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ جس نے گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد، الیکٹرونکس ڈیلر ایسو سی ایشن کے صدر رضوان عرفان، سلیم میمن، ناصر ترک، آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی، احمد شمسی، سندھ تاجر اتحاد کے صدر جمیل پراچہ،طارق روڈ ٹریڈرز کے صدر الیاس میمن اور دیگر شامل تھے۔ تاجر رہنماؤ ں نے گورنر سندھ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ آج ایک ماہ سے ہمارے کاروبار بند ہیں، تاجر لاک ڈاؤن کے باعث شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں، تاجر ایک دوسرے سے قرضہ مانگ رہے ہیں مگر سب کا حال ایک ہی ہے۔اس صورتحال نے اوپر رہنے والا تاجروں کا ہاتھ نیچے کر دیا ہے۔ 25اپریل سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے،پھر عید الفطر کا تہوار آئے گا،جس میں اخراجات اور بڑھ جاتے ہیں، کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ہمارے ملاز مین اور دہاڑی دار طبقہ بھوک افلاس کا شکار ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام تر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے محدود وقت کے لیے مارکیٹیں کھولی جائیں۔ ہمیں آن لائن کاروبار کی اجازت دی جائے تاکہ معیشت کا پہیہ چلے۔ اگر صورتحال یونہی رہی تو اندیشہ ہے کہ بھوک اور فاقہ کشی کی وجہ سے جرائم سر اُٹھالیں گے۔ تاجر رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی صنعت کو کام کی اجازت دینے کا خیر مقدم کیا اور مطالبہ کیا کہ سندھ میں بھی اس کی اجازت دی جائے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفد کی گزارشات کو ہمدردی سے سنا اور کہا کہ ملک اس وقت ایک آزمائش سے گزر رہا ہے، بلا شبہ اس میں تاجروں نے بھی قربانی دی ہے مگر ہم انشاء اللہ وزیر اعلیٰ سندھ سے بات چیت کر کے تاجروں کے کاروبار کی بحالی کاکوئی راستہ ضرور نکالیں گے۔ سٹی تاجر اتحاد کے شرجیل گوپلانی نے ملاقات میں گورنر سندھ کو یاد گاری شیلڈ پیش کی
ک














