حکومت سندھ کی جانب سے اسپتالوں کو حفاظتی سامان نہیں دیا گیا:ڈاکٹر محمد ثمین خان

کراچی (انٹرویو: زین صدیقی)ماہر جنرل فیزیشن ڈاکٹر محمدثمین خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے اسپتالوں کو حفاظتی

سامان نہیں دیا گیا۔ملک میں کرونا کی وجہ سے غیر معمولی حالات ہیں۔ڈاکٹر فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔
یہ بات انہوں نے رنگ نو سے خصوصی انٹرویومیں کہی۔ڈاکٹرمحمد ثمین خان نے کہا کہ این جی اوز خصوصا ًالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان،الخدمت کراچی،ڈاکٹروں کی تنظیم پیما نے اسپتالوں کو نہ صرف حفاظتی سامان فراہم کیا،بلکہ الخدمت نے مستحقین وضرورت مندوں میں کروڑوں روپے کا راشن بھی تقسیم کیا۔لاک ڈاؤن سے ڈاکٹرز بھی متاثر ہیں،بہت سے کلینکس بند ہیں۔ان کلینکس میں کام کرنے والے اسٹاف بھی گھروں میں بیٹھا ہے۔
ڈاکٹر ثمین خان نے کہا کہ کرونا وائرس اللہ تعالیٰ کی جانب سے آزمائش ہے۔ڈاکٹرز کو حفاظتی دابیر اختیار کرنی چاہئیں۔حکومت سندھ اگر دعویٰ کرتی کہ اسپتالوں کو حفاظتی سامان دیا ہے تو یہ دعویٰ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین ڈاکٹر ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر صدف اور ڈاکٹر عبد القادر سومر وکورونا سے شہید ہوچکے ہیں۔کورنا سے خطرات ڈاکٹروں کو ٰخطرات لاحق ہیں،جن لوگوں کو سانس کا مسئلہ ہے یا ان کی قوت مدافعت بہتر نہیں ہے، انہیں بہت احتیاط برتنی چاہیے۔
ڈاکٹر ثمین خان نے کہا کہ ضروری ہے کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدا بیر اختیار کی جائیں۔نماز پڑھی جائے۔اللہ سے توبہ استغفار کی جائے اورخودکو اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے۔