
پشاور(رنگ نو ڈاٹ کام)پشاور کے شہریوں نے سوشل ڈیسٹنسنگ کے تمام پیرا میٹرز کونظرانداز کردیا۔لوگوں نے بازاروں کا
رخ لرلیا اورشاپنگ میں مصروف ہو گئے۔
زیر نظر پشاور کے علاقے کریم پورہ کی ہے جہاں لوگوں نے کرونا وائرس کی وباکے خطرات کو مکمل نظر انداز کردیا ہے اور اپنے امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
خیبر پختونخوا میں اس وقت کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک ہزار 984ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 114ہے۔
بازاروں میں گزشتہ روز جہاں مردوں کی بڑی تعداد شاپنگ کرتے ہو ئے نظر آئی، وہاں خواتین بھی شاپنگ کرتے ہوئے نظر آئیں۔بازاروں میں نکلے ہو ئے لوگوں میں پیشتر نے ماسک نہیں لگائے ہوئے تھے جب کہ لوگوں کے درمیان فاصلہ نہ ہونے کے برابر تھا۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے تنگ آچکے ہیں حکومت کو چاہیے کہ کاروبار مکمل کھول دے،ان کا کہنا تھا ہمیں عید کی تیاری کرنی ہے اسی لیے شاپنگ کرنے نکلے ہیں۔ایک سوال پر لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان ہیں بیماری ہمیں کچھ نہیں کہہ سکتی۔
ملک بھر میں حکومت اورماہرین سوشل ڈیسٹنسنگ پر بارہا زور دے رہے ہیں لیکن لوگ ان ہدایات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کا اتنا لاپرواہونا درست نہیں ہے،کب تک یہ وبا پاکستان سے ختم نہیں ہو جاتی احتیاط ضروری ہے۔














