
کراچی (ویب ڈیسک)کورونا وائرس سے متاثر رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہل خانہ کے 8 لوگ میں وائرس کی
تصدیق ہوئی ہے۔ اس بات کی تصدیق رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے جاری ویڈیو پیغام میں کی ہے۔
انہوں نے کہا میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں 8 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ خاندان کے جن افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اس میں میری والدہ، اہلیہ، بچے اور بہنیں شامل ہیں۔
سید عبد الرشید نے کہا کہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے سب اپنی جگہ ٹھیک ہے اور ہم سب گھر پر آئسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں کے آپ لوگ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔ انہوں کہا کہ میرا بیٹا کہتا ہے کہ کورونا سے ڈرانا نہیں لڑنا ہے۔














