دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے زیر اہتمام یوم آزادی صحافت منایا جا رہا ہے۔یہ

دن کو منانے کا مقصد کسی دباؤ کے بغیر آزاد اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانا ہے۔
یونیسکو نے اس سا ل کا موضوع جمہوریت کے لیے زرائع ابلاغ بے چینی کے ماحول میں صحافت اور انتخابات قرار دیا ہے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آزادی صحافت تحفظ ریلیوں اور مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافیوں کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وہ آج بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ یہاں ان کے لیے مشکلات مسلسل بڑھ رہی ہیں پاکستان میں اس دن کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ اس وقت پاکستان میں صحافی شدید مالی مشکلات و مسائل سے دوچار ہیں۔
گزشتہ کئی سال سے صحافیوں کو جان سے مارنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،یہی وجہ ہے کہ اس سال چار ماہ میں دنیا بھر میں مارے جانے والے 28صحافیوں میں سے 6پاکستان سے ہیں۔پاکستان صحافیوں کے لئے دنیا بھر کے خطرناک ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 52صحافی اور میڈیا کارکن مارے جا چکے ہیں۔
بلوچستان میں صحافیوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔عالمی یوم آزادیِ صحافت کا دن منانے کا آغاز1991سے نمیبیا سے شروع ہوا پھر 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے3 مئی کو ہر سال اس دن کو منانے کا اعلان کیا۔اس دن اہل صحافت اس بات کی تجدید کرتے ہیں کہ کسی بھی دباو، لالچ پر تشدد عناصر یا ریاستی دبا ؤ کے بغیر آزاد، صحیح اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانے کے بنیادی حق کے لیے لڑتے رہیں گے جبکہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔