
پشاور(ویب ڈیسک)شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر بہن بھائی کو قتل کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ پشاور کے نواحی علاقے
متھرا میں پیش آیا ہے جہاں بھائی نے معمولی تکرار پر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ افطاری کے وقت شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر ملزم نے بہن اوربھائی سے تکرار کی اور طیش میں آ کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج روانہ کردی گئی ہیں اور پولیس ملزم اسحاق کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ملزم مقتو لین کا بھائی ہے اور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔














