صدر عارف علوی کی علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر اہلِخانہ سے تعزیت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر ان کے اہلِخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔   

پیر کو صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِخانہ کو ٹیلیفون کیا اور علامہ ضمیر اختر نقوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔