الخدمت کی مہم جاری،تعلیمی اداروں میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیاگیا

کراچی( نمائندہ رنگ نو ) الخدمت کی جانب سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے جاری ہے ۔الخدمت نے بارشوں کے بعد سے اب تک   

درجنوں جامعات ،کالجز اور اسکولوں میں کورونا وائرس ،ملیریا ،ڈینگی،چکن گونیا اور دیگروبائی امراض سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا ہے ۔

؎اسپرے ماڈل کالونی ،فیڈرل بی ایریا ،ملیر ،ڈیفنس ،نارتھ کراچی ،یونیورسٹی روڈ ،اسکیم 33سمیت دیگر علاقوں کے اسکولوں میں کیا گیا ،جس پر ان تعلیمی اداروں کے سربراہا ن نے الخدمت سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

دریں اثنا ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا ہے کہ الخدمت کا” شعبہ کمیونٹی سروسز شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی مقامات کے ساتھ ،جامعات، کا لجز اور،اسکولز میں بھی اسپرے کر رہا ہے ۔

الخدمت رضا کار اس ضمن میں اپنی پھر پور خدمات انجام دے رہے ہیں ۔راشد قریشی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے صاف ستھرا اور پاک صاف ماحول ناگزیر ہے اور الخدمت اس کیلئے کوششیں کر رہی ہے ۔اہل خیر افراد الخدمت کا ساتھ دیں ۔