وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کوطلب کرلیا ہے،اجلاس کا 14 نکاتی

ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے,جس کے مطابق وفاقی کابینہ ملکی سیاسی معاشی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
وفاقی کابینہ آل پارٹیز کانفرنس کے حکومت مخالف فیصلوں کا جائزہ لے گی ،جبکہ نوازشریف کی سیاسی سرگرمیوں اور اے پی سی میں ویڈیو لنک خطاب کا قانونی اعتبار سے جائزہ لیا جائے گا ۔
کابینہ آل پارٹیز کی حکومت کے خلاف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی۔سیاسی رہنماوں کے نیب کیسز ،اور ان میں پیش رفت پر بھی غور ہوگا ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کورونا وباءپر بریفنگ دیں گے ،مہنگائی کی صورتحال،آٹا اور چینی کی قیمتوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔