
کراچی ( نمائندہ رنگ نوڈاٹ کام )ری ڈویلپمنٹ ویلفیئر ٹیم نے فرخ گھانچی کی قیادت میں کمشنر کراچی محمد سہیل راجپوت سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر ٹیم ممبران نے کمشنر کراچی محمد سہیل راجپوت کواللہ والا ٹاؤن کے مسائل سے آگاہ کیا ،جن میں پانی ،بجلی سڑکوں کا انفراسٹرکچر ، سیوریج ،کچرا،صحت وصفائی کے فقدان سمیت دیگر مسائل شامل تھے ،ٹیم نے انہیں علاقے مسائل سے آگ کرتے ہوئے درخواست پیش کی اور مسائل کے حل میں معاونت کی بھی درخواست کی ۔
ٹیم نے بتایا کہ علاقے کو قائم ہوئے 35 سال ہو گئے ہیں ،مگر اس کے مکینوں کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔ان کے حل میں معاونت کی ضرورت ہے ۔ کمشنر کراچی محمد سہیل راجپوت نے ملاقات کے بعد مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ۔




































