الخدمت کے تحت بیت المال کے اداروں و پی اے ایف کے آئی ای ٹی کے کیمپس میں اسپرے

کراچی (نمائندہ  رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت کراچی کی جانب سے شہریوں کو امرض سے بچانے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے جراثیم

کش ادویہ کے اسپرے کی خصوصی مہم جاری ہے ۔گزشتہ روز پی اے ایف (کے آئی ای ٹی )کے ڈائریکٹر ناصر قاضی کی درخواست پر پی اے ایف (کے آئی ای ٹی )کے کورنگی کریک کیمپسز میں اسپرے کیا گیا ۔

اس موقع پر ونگ کمانڈر ( ر)محمد زاہد سلیم بھی موجود تھے۔پاکستان بیت المال کے زیر انتظام اداروں اسکول آف ری ہیبلٹیشن اینڈ چائلڈ سینٹر،ویمن ایمپاور منٹ سینٹر میں بھی اسپرے کیا گیا۔

دونوں اداروں کی انچارجزمحترمہ بینا اورمحترمہ قدسیہ جبکہ الخدمت کے ذمہ داران سرفراز شیخ ،مزمل کاملانی ،عبید الرحمن اور محمد فیضان بھی موجود تھے ۔

الخدمت کی جانب سے اسپرے کرنے والی ٹیم نے تینوں اداروں کے تمام شعبہ جات میں اسپرے کیا ۔اس موقع پران اداروں کے ذمہ داران نے الخدمت کی جانب سے کیے جانے والے اسپرے کے عمل کو سراہا اور کہا کہ الخدمت صاف ستھرے ماحول کی فراہمی اورصحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے ،جو خوش آئند بات ہے ۔

دریں اثنا الخدمت کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ شہر میںالخدمت کی اسپرے مہم جاری ہے ۔شہریوں کو امراض سے بچانے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔اہل خیر افراد کو چاہیے کہ وہ الخدمت کے کاموں میں اس کا ساتھ دیں ۔