الخدمت کی جانب سے” فارمیسی انٹرن شپ پروگرام “ کیلئے انٹری ٹیسٹ کا اہتمام

کراچی (نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت کراچی کی جانب سے” فارمیسی انٹرن شپ پروگرام “ 2020کیلئے انٹری 

 ٹیسٹ منعقد کیے گئے،جس میں مختلف نجی وسرکاری تعلیمی اداروںکے 200سے زائد طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹو الخدمت انجینئر سلیم اظہر،ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی و دیگر نے انٹری ٹیسٹ کے مرکز کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر شعبہ فارمیسی کے ذمہ داران نبیل سعید ،عمیر اسراراور فرید احمد بھی موجود تھے۔

 طلبہ وطالبات نے الخدمت کی جانب سے ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور امید ظاہرکی کہ وہ امتحان میں کامیابی حاصل کرکے وہ” فارمیسی انٹرن شپ پروگرام“ کا حصہ بن سکیں گے۔انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ و طالبات کو الخدمت کی فارمیسی سروسز میں انٹرن شپ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔انٹرن شپ میں فارمیسی بلکہ کمپاؤنڈنگ ،مارکیٹنگ اورانڈسٹریز کے بھی دورے کروائے جائیں گے ،جو ان کے تعلیمی عمل اوراستعداد کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

 اس موقع پر انجینئر سلیم اظہر نے کہا کہ الخدمت انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے فارمیسی کے طلبہ وطالبات کو تربیت دے کر شعبے میں ان کی استعداد کو بڑھا نا چاہتی ہے تاکہ انہیں شعبے میں وسیع مواقع میسر آسکیں۔