
کراچی (ویب ڈیسک )ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے شہر کے 6 اضلاع کو کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ
نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع جنوبی میں 24 مقامات پر ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی ہوئی ہے ،جب کہ ضلع ملیر کے 41 مقامات اور ضلع غربی کے 2 مقامات ،ضلع کورنگی کے 39 گھروں کی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے ،جب کہ ضلع وسطی میں 46 گھر ایسے ہیں جہاں کورونا کے کیسز موجود ہیں۔ضلع شرقی میں 637 گھر کورونا ہاٹ اسپاٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹس میں رہائش پزیر لوگوں کو ایس او پیز کی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔




































