
کراچی( نما ئندہ رنگ نو)الخدمت کراچی کی جانب سے کورونا وائرس سمیت دیگر وبائی امراض سے بچاو ¿ کیلئے جراثیم
کش ادویہ کے اسپرے کی مہم جاری ہے۔
گزشتہ روز الخدمت کے رضاکاروں نے فیڈرل بی ایریا بلاک 15میںپاکستان بیت المال کے زیر انتظام دستکاری سینٹر اور مولاناقادری گورنمنٹ گر لز سیکنڈری اسکول میں اسپرے کیا۔
سینٹراور اسکول کے مختلف حصوں اور دفاتر میں اسپرے کیا گیا ۔اس موقع پر دستکاری سینٹر کی ذمہ داران اور گزلز اسکول کی پرنسپل موجود تھیں ۔تمام ذمہ داران نے الخد مت کی جانب سے اسپرے کے عمل کو سراہا ۔ان کا کہنا تھا الخدمت کے صحت مند اور صاف ستھرے ماحول کے قیام کیلئے کا وشیں قابل قدر ہیں ۔
دریں اثنا ایگز یکٹو ڈائریکٹرالخدمت راشد قریشی نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول وقت کی اہم ضرورت ہے ۔کورونا ختم نہیں ہوا ،اس وبا میں کمی واقع ہوئی ہے ،لہٰذااحتیاط نہایت ضروری ہے ۔
انہوں نے کہ الخدمت نے شہر بھرمیں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک سیکڑوں مقامات پر اسپرے کیا ہے ۔اسپرے کا کام جاری رکھا جائے گا ۔




































