سندھ کابینہ اجلاس ،صدارتی آرڈیننس کو متفقہ طور پر مسترد کردیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک ) سندھ کابینہ نے صدارتی آرڈیننس کو متفقہ طور پر مسترد کردیا ہے جس کے تحت پاکستان آئی لینڈ

ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آرڈیننس واپس لے۔
کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرائ، مشیران ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ اور متعلقہ سکریٹریز نے شرکت کی۔ وزیر توانائی امتیاز شیخ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
۔ اجلاس میں کابینہ کو 31 اگست 2020 کو صدر پاکستان کے ذریعہ پیش کردہ آرڈیننس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کے ارکان نے آرڈیننس سے متعلق اپنے بحث میں کہا کہ یہ (آرڈیننس) پاکستان کے آئین کے منافی ہے۔
کابینہ کے اراکین نے کہا کہ آئین کے تحت صوبائی حکومت کے علائقائی دائرہ اختیار میں واقع زمینوں، جزائر اور سمندری زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے۔ کابینہ نے کہا کہ اس آرڈیننس کو اس طرح نافذ کیا گیا ہے جیسے یہ جزائر وفاقی حکومت کی ملکیت ہوں۔ کابینہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ترقی کیلئے کچھ پیرامیٹرز رکھے ہیں جن میں جزیرے شامل ہیں وہ صوبائی حکومت کی ملکیت رہیں گے، ترقیاتی منصوبوں کی شرائط و ضوابط کو صوبائی حکومت اور مقامی آبادی کے مفاد کے حق میں تقسیم کیا جائے گا جسکی حفاظت کی جائے گی۔