
کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کراچی کے” آرفن کیئر پروگرام “میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی )
کی جانب سے اسپانسر کردہ بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ مکمل ہوگئی۔
پہلے مرحلے میں کمپنی کے اسپانسرکردہ بچوں کی اسکریننگ کی گئی تھی۔دوسرے مرحلے میں باقی بچوں کی آنکھوں،دانتوں سمیت جنرل امراض کی اسکریننگ کی گئی ۔
ماہرجنرل فزیشن ڈاکٹر ثمین خان اوردیگرماہر ڈاکٹرز نےالخدمت اورنگی اسپتال میں بچوں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران اور بچوں کے سرپرست بھی موجود تھے ۔ڈاکٹرز نے بچوں کو اچھی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے مفید مشورے دیئے ۔
دریں ڈائر یکٹرآرفن کیئر پروگرام فاروق کاملانی نے کہا کہ الخدمت اس وقت کراچی میں 10,84یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے ۔الخدمت اس سلسلے کومزید وسعت دینا چاہتی ہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی )کی جانب سے الخدمت کے کفالت یتامیٰ پروگرام یتیم بچوں کی سرپرستی دیگر اداروں اور پورے معاشرے کیلئے مثالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل خیر کوچاہیے کہ وہ الخدمت کے اسے منصوبے میں اس کا ساتھ دیں ۔




































