الخدمت کے تحت کراچی کے مختلف اضلاع میں ” ماہ حیا“ کی تقریبات

کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کے ”آفن کیئر پروگرام “کے تحت ہرسال کی

طرح اس مرتبہ بھی فروری کے مہینے کو ماہ ” حیاء“ کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں شہر کے مختلف اضلاع میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ان تقریبات میں بچیوں میں حجاب اور اسکارف کے تحائف تقسیم کیے گئے ۔

تقریبات کورنگی ،اورنگی ،لیاری اورملیر کے علاقوں میں منعقد کی گئیں،جن میں الخدمت شعبہ خواتین کی ذمہ داران نے شرکت کی ۔اس موقع پر بچیوں کیلئے ” حیا ئ“ کے عنوان سے لیکچرز کا اہتمام کیا گیا۔تربیتی نشستوں سے جنرل سیکریٹر ی الخدمت (خواتین ) کراچی ثمرہ نورنے ” مستحکم خاندان “ اورکوارڈنیٹر الخدمت خواتین راحیلہ افضال نے ” حیا ء“ کے عنوان سے اظہار خیال کیا ۔

اس موقع پر محترمہ ثمرہ نے کہا کہ مستحکم خاندان ہی معاشروں کی سلامتی کا ضامن ہوتے ہیں ۔خاندان افراد اور ان کے باہمی تعاون سے بنتے ہیں۔اگر یہ تعاون اور محبت نہ ہو تو کوئی خاندان مستحکم نہیں ہو سکتا۔ضروری ہے کہ ہم اچھے ،خوشحال اور مستحکم خاندان کیلئے نبی پاک کی حیات مبارکہ کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں ۔ راحیلہ افضال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیا ءایمان کا لازمی جز ہے ۔اس بنیادی صفت کیلئے اللہ تبارک وتعالیٰ کے واضح احکامات موجود ہیں ۔حیاءختم ہوتی ہے تو انسان کا ضمیر بھی مر جاتا ہے۔

بے حیائی عام ہو تو اس کا وبال معاشرے پر پڑتا ہے ۔حیاءکا دامن تھامنے والے اللہ کے یہاں معزز اورمعتبر ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بے حیائی کا فروغ تبا ہ کن ہو گا ۔ضرورت ہے کہ نئی نسل اس سے بچے اور ایسے ایام منانے سے پرہیز کرے جن کا اسلام اور ہمارے کلچر سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ حیا میں حسن ہے اور بے حیائی میں ذلت اور رسوائی، لہٰذاضروری ہے کہ اس پر عمل کرتے ہوئے ” حیا “ کو اپنی زندگی پرنافذ کیا جائے ۔