کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) سی ویو پرواقع اے کے خان پارک میں منعقد ہونے والے 4روزہ” فلاور

شو“الخدمت کراچی کے تحت  آگہی کیمپ لگایا گیا ۔الخدمت کی جانب سے ”فلاور شو “کے شرکاکیلئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پارک کے مرکزی دروازے پر بڑی ایمبو لینس موجود رہی ۔کیمپ میں اور اس کے اطراف کووڈ19-ایس اوپیز سے متعلق بینرز آویزاں کیے گئے تھے۔

کیمپ پر لوگوں کوپینے کا پانی مفت فراہم کیا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں ماسک اور ہینڈسینیٹائزر بھی فراہم کیے گئے۔فلاور شومیں آنے والے افراد کی بڑی تعدادنے الخدمت کے کیمپ کا دورہ کیا۔لوگوں کو کورونا وائر س کی وبا میں کمی کے باوجودہاتھ دھونے ،سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگا ہی فراہم کی گئی ۔

کیمپ میں لوگوں کو الخدمت کی کووڈ 19-کے سلسلے میں صحت کی خدمات اور دیگرمنصوبہ جات سے متعلق آگا ہی بھی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر الخدمت کے ذمہ دار سرفراز شیخ اور رضاکار موجود تھے ۔دریں اثنا ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت نے فلاور شومیں آگہی کیلئے کیمپ قائم کیا ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائر س ابھی مکمل ختم نہیں ہوا اس کے مکمل خاتمے تک احتیاط لازم ہے ۔لوگوں کو چاہیے کہ رش والی جگہ پر ماسک کا استعمال جاری رکھیں ،سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور احتیاط کریں ۔

راشد قریشی نے مزید کہا کہ الخدمت نے کووڈ 19-کے دوران بھرپور خدمات انجام دیں ۔الخدمت ملک وقوم کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔