
کر اچی ( رپورٹ: محمد اکرام اکرم )معروف شاعر محمدنورالدین موج کی یاد میں دولت کدہءِطاہر حسین پر
ایک تعزیتی نشست اور بہاریہ مشاعرے کااہتمام کیا گیا،جس کی صدارت معروف شاعررفیع الدین رازنے کی۔
مہمانانِ خصوصی معتبر شاہجہان پوری اور رنگِ ادب پبلی کیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر شاعر علی شاعرتھے۔ نظامت جناب حامد علی سید نے کی۔ جناب حلیم نیازی نے مرحوم نورالدین موج کی نعت سامعین کی سماعتوں کی نذر کی۔
اس مو قع پرنورالدین موج اور اورنگی کے دیگر مرحوم شعرا کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔تمام شعراءنے نورالدین موج کو بھرپورمنظوم خراجِ عقیدت پیش کیا،
صاحبِ صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نورالدین موج کیلئے یہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس کی مجھے بہت خوشی ہوئی اور زندگی کا احساس ہواہے۔ نورالدین موج سے میری ملاقات رہی ہے ،وہ بہت نفیس اور تہذیب یافتہ آدمی تھے اور باکمال شاعر بھی تھے، ان کے لئے منزلِ ادب نے اس مشاعرے کا اہتمام کیا یہ ایک اچھی روایت ہے۔
تعزیتی نشست اور بہاریہ مشاعرے میں رفیع الدین راز،معتبر شاہجہان پوری،شاعر علی شاعر،عبیداللہ ساگر،جناب سعید ساجد، حبیب سحر، عثمان قیصر،اکرام الحق اورنگ،جاویدرسول جوہر، حامدعلی سید ،الحاج نجمی،نعیم انصاری،شارق رشید، ارشاد تکلّم،کریم بلال عظیمی، قمرالزّماں پیہم، خواجہ فاروق احمدذاکر،ساجد وارثی،محمد علی سوز، حلیم نیازی، طاہر حسین، قیصر اقبال،زاہدحسین،محمد سلیم سومرو او ر محمد اکرام اکرم شریک تھے ۔




































