
کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ( ٹرسٹ )کے تحت پی ای سی ایچ ایس بلاک 6میں
سستا بازار لگایا گیا جس میںعلاقے اوراطراف کی کچی آبادیوں کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورخریداری کی ۔
سستے باز ار میں خواتین کے ملبوسات ،برتن ،کھلونے ،اسٹیشنری،راشن ،کھانے پینے کی اشیا اورگھریلو استعمال کی اشیا سمیت دیگر اشیا کے اسٹالز لگائے گئے تھے ۔اس موقع چیئر پرسن الخد مت فاو ¿نڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ نوید ہ انیس ،سینئر وائس چیئر پرسن شہناز اقبال ،شازیہ شاہد،شاہانہ تنویر ودیگر خواتین ذمہ داران موجود تھیں ۔سستے بازار میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین اور بچوں نے بازار سے اپنی اپنی پسند کی اشیا ءخریدیں اور بازار کے اہتمام پر خوشی کا اظہار کیا ۔
خریداری کیلئے آنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بازاروں کا اہتمام ہوتے رہنا چاہیے ۔انہوں نے بڑھتی مہنگائی کا بھی شکوہ کیا اور کہا کہ اس بازار میں ان کے پسند کی اشیا انہیں انتہا ئی کم قیمت میں دستیاب ہوئی ہیں ۔
وہ الخدمت فاؤنڈ یشن ویمن ونگ ٹرسٹ سے کہتی کہ اس طرح کے بازارمزید لگا ئے جائیں ۔چیئر پرسن الخد مت فاؤنڈ یشن ویمن ونگ ٹرسٹ نوید ہ انیس نے کہا کہ ٹرسٹ زندگی کے 7شعبہ جات میں کام کر رہا ہے ،جس میں کفالت یتامیٰ اہم شعبہ ہے ۔ملک بھر میں الخدمت کے تحت یتیم بچوں کیلئے 12اقامتی آغوش ہوم قائم کیے گئے ہیں، جبکہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بھی شاندار آغوش ہوم تعمیر کیا گیا ہے جو جلد آپریشنل ہو جائے گا ،جبکہ آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے ذریعے یتیم بچوں کی گھر پر 4ہزار ماہانہ اور48ہزار روپے سالانہ سے کفالت کی جا رہی ہے۔
نو یدہ انیس نے کہا کہ بازار سے حاصل ہونے والی آمدنی کو صحت کے شعبے میں ضرورت مندوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی ۔
انہوں بتا یا کہ اس سستے بازار میں الخدمت کے زیر کفالت بچوں کو فی بچہ ہزاروں روپے سے خریداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔
نویدہ انیس نے کہا کہ الخد مت فاو ¿نڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پہلے بھی اس قسم کے بازارکا اہتمام کرتا رہا ہے ۔یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔




































