
کراچی( انٹرویو :زین صدیقی۔محمد سعاد) ملک وبیرون ملک نظم "میں بھی شادی کروں گا سے شہرت کی
بلندیوں کو چھونے والے یاسر سہر وردی نے کہا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ جو کلام پڑھا جائے وہ وائرل بھی ہو ۔یہ اندازہ نہیں ہو تا کہ کون سی چیز یا کلام سننے والوں کی سماعتوں کو بھا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں کو رنگ نو ڈاٹ کام کو ایک خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کیا۔
یاسر سہر وردی کا کہنا تھا کہ میں بھی شادی کروں گا یا اللہ توفیق دے " کے کلام کو نظم کہا جاسکتا ہے ،لوگ نعت ،کلام یا نظم میں فرق نہیں کر پا رہے ہیں ۔
ایک سوال پر یاسرسہروردی نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ نظم وائرل ہوگی ۔اس کو 12 لاکھ سے بھی زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ،میرے مداحوں کی جانب سے اچھا فیڈ بیک آرہا ہے،اس نظم کے بعد سے مصروفیت بڑھ گئی ہے ٹی وی چینلز اور یوٹیوب چینلز مسلسل مجھے انٹرویوز کیلئے بلا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس کلام پر بڑی پذیرائی ملی ہے۔ایک سوال پر یاسر سہر وردی نے کہا کہ تنقید کرنے والے تنقید ضرور کریں مگر تنقید اصلاحی ہونی چاہیے ۔تنقید برائے تنقید درست نہیں ۔
ایک سوال پر یاسرسہروردی کا کہنا تھا کہ شادی حال ،شادی کا لباس سب اس نظم کی ریکوائرمنٹ تھی ۔انہوں نے مسکراتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ مجھے شادی کا لباس پہن کر اچھا محسوس ہو رہا تھا ۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں میں نے نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ شادی کی سننت کو اپنائیں ،برائی سے بچیں ،والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی شادی میں دیر نہ کریں ان کی بروقت شادی کو ترجیح دیں ۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے جن نوجوانوں کے والدین ان کی شادی نہیں کر رہے اور ان کی شادی کی عمر ہے وہ میری اس نظم کو گھر میں زور زور سے چلائیں تاکہ ولدین اس طرف توجہ دیں ۔




































