الخدمت کے تحت گلشن اقبال میں لیبارٹری و کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح

                کراچی (نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام) الخدمت کے تحت اتوار کے روز گلشن

اقبال میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت کے لیے الخدمت لیبارٹری کلیکشن پوائنٹ کا امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے افتتاح اور دورہ کیا اورجماعت اسلامی اور الخدمت کے ذمہ داران کی کوششوں کو سراہا۔تقریب سے چیئرمین ڈائگنوسٹک بورڈ الخدمت ہارون قاسم، الخدمت کراچی کے سی ای اونوید علی بیگ،پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرنائلہ طارق، امیر ضلع شرقی شاہد ہاشمی، انجینئر صابر احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی ،سکریٹری ضلع ڈاکٹر فواد، نائب امراء ضلع نعیم اختر،انجینئر عزیز الدین ظفر سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگلے 2 سال میں کراچی میں 25کلیکشن پوانٹس کا اضافہ ہوگا۔ الخدمت کے تحت شہر بھر میں ہیلتھ سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں جہاں عوام کو کم سے کم ریٹ پر بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ بنیادی طور پر عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کرپٹ  حکمران اپنی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام کو بنیادی ضرورت بھی فراہم نہیں کررہے ہیں۔حکمران عوام سے اربوں روپے کا ٹیکس تو وصول کرلیتے ہیں لیکن ریلیف فراہم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت اس صورتحال میں کراچی کے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے کام کررہی ہے۔ الخدمت ہیلتھ سینٹر کے تحت شہر میں بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے۔شہر کراچی میں بہت جلد ایک آغوش سینٹر کا افتتاح کیا جائے گا۔ شہر بھر میں 43مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ کراچی کے عوام الخدمت کی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں کو آگے بڑھانے کے لیے الخدمت کا ساتھ دیں۔ہارون قاسم نے کہاکہ الخدمت کی کاوشوں سے آج ضلع شرقی میں بھی کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح کیا گیا،عوا م کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا بنیادی طور پر حکومت کا کام ہے لیکن اس کے باوجود الخدمت اور جماعت اسلامی اہل خیر کے تعاون سے شہر بھر میں عوام کی سہولت کے لیے کلیکشن پوائنٹ کے قیام ممکن ہوسکا۔

نوید علی بیگ نے کہاکہ ہزاروں بچوں کی خدمت سمیت بے شمار فلاحی خدمات الخدمت انجام دیتا ہے،عوام کے تعاون سے ہی الخدمت کی خدمات کا دائرہ وسیع تر ہوتا جارہا ہے،عوام کے معیار کے مطابق صحت کی بین الاقوامی سطح معیاری سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں۔

ڈاکٹر نائلہ طارق نے کہاکہ ناظم آباد سمیت دیگر مقامات پر کوویڈ کے حوالے سے عوام کی خدمت جاری ہیں،ہماری کراچی میں 9لیبارٹریز ہیں،الخدمت کی ضلعی سطح پر فلاحی خدمات جاری ہیں۔

شاہد ہاشمی نے کہاکہ یہاں لیبارٹری کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے الخدمت نے قائم کی اور ان شاء اللہ مستقبل میں گلشن اقبال میں مزید لیبارٹیز قائم کی جائے گی۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کے تحت کراچی کے مختلف اضلاع میں ” ماہ حیا“ کی تقریبات

کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کے ”آفن کیئر پروگرام “کے تحت ہرسال کی

... مزید پڑھیے

الخدمت کے تحت گلشن اقبال میں لیبارٹری و کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح

                کراچی (نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام) الخدمت کے تحت اتوار کے روز گلشن

... مزید پڑھیے

یتیم بچوں اوران کی ماؤں کا ” الخدمت آغوش ہوم “ گلشن معمارکا دورہ

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام)الخدمت کراچی کی جانب سے باہمت یتیم بچوں اوران کی

... مزید پڑھیے

تعلیم

جاری ایس او پیز اسکولوں پر مکمل طور پر لاگو ہیں، وزارت تعلیم (تعلیم)

اسلام آباد(ویب ڈیسک ):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کے اعلان کے تسلسل میں

... مزید پڑھیے

جامعہ کراچی، بی اے اور بی کام پرائیویٹ کے امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی کام پرائیوٹ

... مزید پڑھیے

وفاقی اردو یونیورسٹی : ایم اے پرائیویٹ کے امتحانات3مارچ سے ہوں گے (تعلیم)

 کراچی (تعلیم ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے

... مزید پڑھیے

کھیل

کرونا وائرس کی وبا کے باعث قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ ملتوی

اسلام آبا(اسپورٹس ڈیسک):پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام 9مارچ سے کراچی میں شروع ہونے والی قومی ویمن والی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی افریقہ کوہراکر ٹیسٹ سیریز دوصفر سے اپنے نام کر لی

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 95رنزسے ہرا کر دو

... مزید پڑھیے

قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ9 مارچ سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ9 مارچ

... مزید پڑھیے

تجارت

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءکی قیمتیں مہنگی نوٹیفکیشن جار ی کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، اشیاءکی قیمتیں

... مزید پڑھیے

سات روز میں 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مہنگائی بے قابو ہو گئی ، ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ

... مزید پڑھیے

بجلی مزید مہنگی ، نیپرا نے1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد( ویب ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1835389ہو گئیں

نیویارک ، نئی دہلی ، ماسکو ،انقرہ(ویب ڈیسک)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں

... مزید پڑھیے

کورونا کی وبا سنگین ،مستقبل کے امراض بدترین ہوسکتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)نوول کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہے مگر

... مزید پڑھیے

بالغ عورت پسند کی شادی اورمذہب تبدیل کرنے میں بااختیار ہے ، بھارتی عدالت

کلکتہ(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بالغ عورت اپنی پسند کی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

ڈرامہ میں مرنے کا منظر ،والدہ نے مجھ سے بات نہیں کی، امر خان

اسلام آباد(شوبز ڈیسک):اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل قیامت میں ان کے مرنے والے منظر کے بعد ان

... مزید پڑھیے

یاسر حسین سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں، اقرا عزیز

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکارہ اقراعزیزنے کہاہے کہ یاسر حسین کی سب سے اچھی بات وہ سب کو خوش دیکھنا

... مزید پڑھیے

بہاد ر انسان ہر دن کی شروعات مسکراہٹ سے کرتا ہے ،اداکارہ ریما

لاہور (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ ریما خان نے کہا کہ ہر دن ہماری زندگی کا نیا آغاز ہوتا ہے ۔ انسٹاگرام پر

... مزید پڑھیے

دسترخوان

اسپائسی فش اسٹکس

قرة العین
اجزا
مچھلی کے فلے۔۔ 500 گرام

... مزید پڑھیے

کوفتہ ہرا مصالہ پلاﺅ

انتخاب:امِ سعد

:اجزاءکوفتہ کیلئے

... مزید پڑھیے

بلاگ

رحمت بھائی ہم تمہیں بھولے نہیں (زین صدیقی)

زین صدیقی

آج سے ایک سال قبل 6 فروری 2020 کو کراچی کا ایک روشن ستارہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ڈوب گیا ۔اس ستارے

... مزید پڑھیے

مفتی قوی پھر ٹریپ ہوگئے (زین صدیقی)

زین صدیقی

میں جانتا ہوں مفتی عبدالقوی صاحب کا گھرانہ دین دار ہے۔ان کے چچا مفتی پیر عبد الراق قدوسی سے ایک عرصے تک میرے

... مزید پڑھیے

”تیر ی خودی میں اگر انقلاب ہو پیدا“ (بلاک)

ڈاکٹر طارق شہزاد تبسم،شجاع آباد

آپ سب کو معلوم ہے کہ دنیا کے نقشے پر پاکستان ہی وہ واحد مملکت ہے جو اسلام کے نام پر ، اسلام کی خاطر

... مزید پڑھیے