کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج نے لاہور کا کنٹرول سنبھال لیا

لاہور ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے بعد

عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج نے لاہور کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی شخص کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایمر جنسی کی صورت میں شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ سرکاری ملازمین دفتر کا کارڈ دکھا کر سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ فوج 150 گاڑیوں میں گشت کرے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا کی صرت حال میں فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔
سندھ کے سوا تمام صوبے ضروریات کے مطابق خدمات لیں گے۔یہ فیصلہ 23 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اس میں طے پایا تھا کہ کووڈ 19 کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی خدمات لی جائیں۔