ہمدردیونیورسٹی اورچین کی ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن کے مابین معاہدہ

کراچی ( رنگ نو ڈیسک )ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد روایتی چینی اور یونانی ادویہ کے

موضوع پر ایک روزہ سینو پاکستان سمپوزیم کےموقع پر ہمدرد ہیڈ آفس سے بذریعہ زوم چین کی ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن اور شی زی یونیورسٹی کےساتھ ہمدرد یونیورسٹی کےدرمیان باہمی معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔

 معاہدے کے تحت طلبہ باہمی تحقیق ، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے سے مستفید ہوسکیں گے۔

 اس موقع پر ہمدرد یونی ورسٹی کے رجسٹرار پرویز احمد میمن اور پروفیسر ڈاکٹر احسانہ ڈار ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن ، پروفیسرڈاکٹر حکیم عبدالحنان بھی موجود تھے ۔