
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبرایجنسی) بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کو آئندہ مالی سال میں 24لاکھ 41ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملے گی۔ وفاقی بجٹ
میں رقم مختص کر دی گئی۔وفاقی بجٹ 2021-22کی دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم آفس اخراجات کیلئے46کروڑ 10لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
صدر مملکت کے آفس ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے 40کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ۔صدر مملکت کے ذاتی آفس ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کیلئے61 کروڑ 50لاکھ روپے مختص ہوں گے،وفاقی وزرا اور وزرا مملکت کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے اکیس کروڑ اسی لاکھ روپے رکھے گئے ہیں،مشیروں کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے 3 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی۔ معاونین خصوصی کے لیے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجاویز ہے۔




































