گرمی کی ممکنہ شدید لہر کے پیش نظر ہمدرد پاکستان کی "روح افزا " فلوٹ مہم

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام ) گرمی کی شدید لہر سے تحفظ فراہم کرنے کےلیے ہمدرد پاکستان کے تحت امسال بھی ماہ جون میں ملک کے 

  تین بڑے شہروں میں گزشتہ روز سے روح افزا فلوٹ مہم شروع ہوگئی ہے۔

تیس دن کی اس سرگرمی میں کراچی، پشاور اور لاہور کے تمام عوامی مقامات پر ٹھنڈے روح افزا کے چار لاکھ پچاس ہزار سے زائد گلاس تقسیم کیے جائیں گے۔

ہمدرد کی چیف متولیہ محترمہ سعدیہ راشد کی ہدایت پرروح افزا کے برانڈ سفیروں کی ٹیمیں ملک میں ممکنہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو تپش و حدت کی منفی اثرات سے تحفظ دینے کے لیے تیار روح افزا بذریعہ ڈسپینسنگ مشین عوام کو پلاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں  کے مقابلے اس بار اس مہم کا احاطہ مزید وسیع کرنے کے لیے موبائل کولڈ وینز کو تینوں شہروں کے کئی مقامات جیسے ٹریفک سگنل، بس اڈے، ڈپٹی کمشنر دفاتر، ویکسی نیشن سینٹرز، مارکیٹ ، بڑی شارع اور دیگر جگہوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

کراچی شہر میں میونسپل کمشنر علی زیدی نے مہم کا باضابطہ آغاز کیا ۔اُنہوں نے ہمدرد پاکستان کی اس سالانہ سماجی خدمت پر اظہار تشکر کے ساتھ امید ظاہر کی کہ دوسرے کارپوریٹ ادارے بھی اس طرح کی سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ہمدرد پاکستان کی قائم کردہ روشن مثال کی تقلید کریں گے۔ کراچی میں یہ مہم تمام چھ ضلعوں میں جاری ہے۔

لاہور میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک اور اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم رُباب نے ایک قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں اس مہم کا آغاز کیا۔یہ سرگرمی پورے لاہور شہر میں مرحلہ وار کی جارہی ہے۔

پشاور میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)خالد محمود  نے ربن کاٹ کر ہمدرد کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری سرگرمی کا باضابطہ آغاز کیا۔اُنہوں نے ہمدرد کی سماجی خدمات کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ بانی ہمدرد شہید حکیم محمد سعید نے خدمت خلق کو ہمدرد پاکستان کی بنیادی اقدار سمجھا ہے۔