
پشاور (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹیم کی
حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد 125سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں کو مردان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔




































