
کراچیّ (رنگ نو ڈیسک )تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ کسان اس وقت تک خوشحال نہیں
ہوسکتا جب تک اسے اس کی فصل کا پورا معاوضہ نہیں ملتا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ شوگر ملزمافیا اور فلورملز مافیا ہرحکومت کا حصہ رہے ہیں اور ان لوگوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کی پالیسیاں بنائی ہیں اور کسان کا معاشی استحصال کیا گیاہے ۔
رحمت وردگ نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور میں گنا 350 روپے من اور گندم 1000 روپےفی من تھی تو کسان خوشحال تھا اور اسی دور میں پاکستان خوراک میں خودکفیل ہوا۔ اب 20 سال بعد گنا 210 روپے من ہے جس سے حکومت کی کسان دوستی بالکل واضح ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائےعملی طور پر کسان دوستی کا ثبوت دے اور گندم و گنے کی سرکاری قیمت میں انقلابی اضافہ ان کی بے چینی ختم کی جائے۔














