
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع وزیراعظم آفس کےمطابق وفاقی
حکومت نے عیدالاضحی کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، بیس ،اکیس اور بائیس جولائی کو عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو تین چھٹیاں دینے کی سمری بھیجی، وزیراعظم آفس نے عید کے موقع پر صرف تین سرکاری چھٹیوں کی سمری منظور کی ہے۔تین تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفاتر میں آنا پڑے گا۔




































